Kawish Memon

کراچی پیکیج  اور سوالات۔۔

بلاگ: کاوش میمن

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کیلئے 162 ارب کے پیکج کا اعلان کردیا  اب دیکھنا یہ ہوگا کہ وزیراعظم کیا اپنے اس وعدے کو وفا کریں گے یا ہر بار کی طرح کراچی والوں کو صرف خواب ہی دکھائیں جائیں گے پیکج کا اعلان تو کردیا جاتا ہے لیکن صرف کاغذ کی حد تک اب دیکھنا ہوگا کہ کیا عمران خان  اس روایت کو توڑیں گے اور عملی اقدامات کر کے دیکھائیں گے کیا کراچی سے کیے گئے وعدہ کو پورا کریں گے ایک صرف تو وزیراعظم کہتے ہیں کہ خزانہ خالی ہے ملک چلانے کیلئے پیسے نہیں اور دوسری طرف کراچی میں 162 ارب کے پیکج کا اعلان کردیا ہے اگر خزانہ خالی ہے تو 162 ارب کہا سے آئیں گے وزیراعظم نے کراچی کے عوام کو الیکشن سے پہلے بھی خواب دیکھائے تھے لیکن وہ صرف خواب ہی رہ گئے کراچی کے شہری آج بھی ہر وہ مسائل سے دوچار ہیں جو الیکشن سے پہلے ان کو درپیش تھے جس میں ٹرانسپورٹ اور سیوریج سب سے بڑا مسئلہ ہے حکمراں جماعت نے کراچی سے سب سے زیادہ ووٹ لیے اور حکومت بنائی لیکن کراچی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی شہر آج بنیادی مسائل کا شکار ہیں اب کراچی والو کا یہ حق ہے کہ ان کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے۔۔( کاوش میمن ، جامعہ اردو کراچی )

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں