karachi or islambabd ke sahafio ka islamqot press club ke bahir ahtejaji muzahira

کراچی اور اسلام کوٹ کے صحافیوں کا اسلام کوٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کی جانب سے یوم سیاہ کی اپیل پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری ،پی ایف یو جے ایف ای سی کے ارکان خورشید عباسی امتیاز خان فاران کی قیادت میں کراچی کے صحافیوں کے ایک وفد نے اسلام کوٹ پریس کلب کے صدر غازی بجیر اور ساتھیوں کے ساتھ اسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے پیکا قانون کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکومت پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر اخبار کے خلاف جو مقدمات درج کیا گیا ہے اس کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور آئندہ بھی ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے احتجاجی مظاہرے سے کے یو جے کے جنرل سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری، پریس کلب اسلام کوٹ کے صدر غازی بجیر، جنرل سیکرٹری اشوک شرما، خورشید عباسی، محمد امتیاز خان فاران نے بھی خطاب کیا اور حکومت کو متنبہ کیا کہ پیکا ارڈیننس کی واپسی تک ملک گیر احتجاج جاری رہے گا اور اگر ضرورت پڑی تو قیادت سے عالمی سطح پر مظاہرے کے لیے بھی اپیل کی جائے گی اس موقع پر پیکا ارڈیننس کے خلاف اور جو سندھ کی مرضی کے خلاف چھ کینالوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور صحافیوں نے آپس میں اظہار یکجہتی کیا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں