shaheed sahafat majeed nizami ki le palak beti ke naam

کراچی نیوز روم مین گنتی کے صرف 5 کارکن رہ گئے

روزنامہ نوائے وقت کراچی دفتر میں پرنٹ میڈیا ویج ایوارڈ کی مد میں اونے پونے بھاو طے ہونے کے باوجود کارکنوں کی چھانٹی کاسلسلہ جاری ہےرواں ماہ  8 اکتوبر کو جاری ہونے والے ایک لیٹرکے ذریعے ایک سینئر صحافی کو جو معاہدے کے بعد گزشتہ دوسال سے پارٹ ٹائم لیٹرپرنوکری کررہاتھا اسے یک جنبش قلم برخاستگی کا پروانہ تھمادیاگیاہے واضح رہے کہ چندماہ پہلے برطرف کیے جانے والے ریذیڈنٹ ایڈیٹر نے ایڈمن لاہورسےیقین دہانی کے بعد یہ معاہدہ طے کیاتھاکہ حالیہ برطرف سینئر کارکن کو  35 لاکھ کے بجائے صرف  8 لاکھ روپے دے کرمزیدنوکری پربحال رکھاجائے گا ؟ مگر پہلے معاہدہ کرانے والےریذینڈنٹ ایڈیٹرکوفارغ کیاگیااورپھر فرنٹ ڈیسک پرکام کرنے والے ایک سینئر ایڈیٹر کے بعد  35 لاکھ کے عوض 8 لاکھ روپےتھمانے دینے والے سینئرکارکن پربرطرفی کی تلوارگھمادی نوائے وقت کراچی ایڈیشن کے علاوہ گوادرایڈیشن بھی کراچی دفترسےہی بنواکرپرنٹ کرایا جارہا ہےموجودہ صورتحال میں صرف پانچ کارکنوں پرمشتمل عملہ نیوزایجنسیوں کی خبروں کوبائی لائن کرکے کام چلارہاہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں