معروف فوک سنگر عطااللہ عیسیٰ خیلوی کا کہنا ہے کہ میری چار بیویوں نے جب مجھے چھوڑ دیا تو مجبوری میں پانچویں شادی کرنی پڑی۔۔لیجنڈری سنگر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی متعدد شادیوں کے بارے میں بات کی۔اپنی شادیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ، میری چار بیویوں نے مجھے چھوڑ دیا تو مجھے پانچویں شادی کرنا پڑی، پچھلی چاروں بیویوں نے کہا کہ وہ میرے ساتھ نہیں رہ سکتیں اس لیے میں نے پانچویں شادی کی۔ میرا سب سے بڑا بیٹا سانول امریکہ میں ہے اور میری بیٹی اسپین میں ہے، بلاول لندن میں ہیں اور فاطمہ ہمارے ساتھ رہتی ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ، میرے بچے پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں۔ ماشاء اللہ لاریب کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ سانول آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں، وہ گائیکی سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے گانوں کی تعداد یاد نہیں، شہرت پانے سے پہلے وہ کراچی میں ٹیکسی چلاتے تھے اور فیصل آباد میں رکشہ بھی چلایا تھا۔۔
کراچی میں ٹیکسی چلاتا تھا، عطااللہ عیسیٰ خیلوی۔۔
Facebook Comments