twenty four news ki gaari par hamla

کراچی میں رپورٹرز، کیمرہ مینوں کی تنخواہیں بڑھ گئیں۔۔

ٹوئنٹی فور اور سٹی ٹوئنٹی ون کراچی میں رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ ٹوئنٹی فورا ور سٹی ٹوئنٹی ون میں کام کرنے والے رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کو فون پر تنخواہیں بڑھنے کی خوش خبری ایچ آر نے دی ہے۔ پپو کے مطابق جونیئر رپورٹرز کی تنخواہیں بھی کم سے کم بتیس ہزار روپے کردی گئی ہے جب کہ انٹرن شپ کرنے والوں کیلئے بھی اعزازیہ بڑھا کر بیس ہزار روپے کردیاگیا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ انیس کیمرہ مینوں اور اڑتیس رپورٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا ہے جب کہ ہیڈکیمرہ مین کی تنخواہ میں صرف ایک ہزار روپے کا اضافہ کیاگیا ہے جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ موصوف کی پرفارمنس متاثر کن نہیں ۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ  ٹوئنٹی فور کا بیوروآفس اور سٹی ٹوئنٹی ون کا ہیڈآفس اب ڈیفنس سے تبدیل ہوکر کورنگی کازوے کی قریب ابتک نیوز کی ساتھ والی اسٹریٹ میں منتقل کیا جارہا ہے، سامان کی شفٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ ایک دو روز میں عملہ بھی شفٹ ہوجائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں