karachi mein aik or sahafi ko ghar se uthalia

کراچی میں ایک اور صحافی کو گھر سے اٹھالیا۔۔

کراچی پولیس نے نصف شب کو ایک اور صحافی کو گھر سےاٹھا لیا۔۔ تفصیلات کے مطابق  اے آر وائی ڈیجیٹل سے وابستہ صحافی حافظ معاذ بن خالد کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل  کردیا۔۔ حافظ معاذ کو بفرزون میں واقع ان کے گھر سے  صبح نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے ان کے والد کے مطابق گھر میں گھسنے والے افراد میں بعض پولیس کی وردی میں تھے جبکہ چند سادہ لباس افراد بھی ہمراہ تھے حافظ معاد کے والد کے مطابق ان کے بیٹے کو لے جاتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ایک معاملے میں تفتیش کیلئے آدھے گھنٹے کے لیے حافظ معاذ کو لے کر جارہے ہیں انہیں جلد ہی چھوڑ دیا جائے لیکن کئی گھنٹے گزر چکے ہیں اور حافظ معاذ کا کچھ پتہ نہیں ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں