لاہورپریس کلب اوربزم انجم رومانی کے اشتراک سے کراچی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شاعرہ کشورعروج کے اعزاز میں تقریب اورمشاعرے کااہتمام کیاگیا۔گذشتہ روزلاہورپریس کلب کے نثارعثمانی ہال میں ہونے والی تقریب کی صدارت معروف شاعرو ادیب باقی احمد پوری نے کی۔مہمانان خصوصی سید جاوید ،ڈاکٹرشاہدہ دلاور شاہ ، خالد ندیم شانی ، سید ضیاحسین ، جاوید آفتاب ،نائلہ عابد اورطاہرہاشمی جبکہ مہمانان اعزاز جاوید حسین صدیقی تھے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹرایم ابرار نے کی۔لاہورپریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے معززمہمانوں کاآمد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ لاہورپریس کلب صحافتی ، ادبی اورثقافتی سرگرمیوں کامرکز ہے۔آج کی تقریب اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔لاہورپریس کلب پہلی مرتبہ بزم انجم رومانی کے ساتھ مل کر مشاعرہ منعقد کررہا ہے جس پر میں ڈاکٹرایم ابرار کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں اورامید کرتا ہوں کہ باہمی اشتراک کایہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے کشورعروج کو گلدستہ پیش کیا جبکہ بزم انجم رومانی کی جانب سے کشو رعروج کو ادبی خدمات کے اعتراف میں نجم ادب ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔حلقہ ارباب ذوق کے سیکرٹری نواز کھرل نے اظہار خیال کرتے ہوئے معززمہمانوں ،تقریب کے شرکاءاور آرگنائزرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈاکٹرکنول فیروز ،عدل منہاس لہوری ، ملک سلیم اختر ،ثقلین جعفری ، اقبال بخاری، آفتاب خان، روبینہ راجپوت ، طفیل اعظمی ، ڈاکٹرعرفان ہاشمی ، وقاراحمد وقار ، ملک سکندر خان، اظہرسلیم ،خاورشاہ ،وفاتبسم ، ڈاکٹرشجاعت حامد، ایاز احمد، ذیشان بخاری ، ارسلان ارشد، منیراختر نے اپنا کلام سنا کرخوب دادسمیٹی۔ تقریب میں سینئر صحافیوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کراچی کی شاعرہ کے اعزاز میں لاہور پریس کلب کی تقریب۔۔۔
Facebook Comments