sahafi o anchor person ko jail bhejdia gya

کراچی کی عدالت نے صحافی کو اشتہاری قراردیدیا۔۔

کراچی کی عدالت نے جے ایس انوسٹمنٹس کی پرائیوٹ کمپلین پر نجی ٹی وی کے صحافی اسد کھرل کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے نادرا کو اسد کھرل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے کر اسد کھرل کے تاحیات ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی نے نجی ٹی وی کے صحافی اسد کھرل کے خلاف جے ایس انوسٹمنٹس کی پرائیوٹ کمپلین پر اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے اسد کھرل کے تاحیات ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور اسد کھرل کی گرفتاری تک کیس داخل دفتر کردیا۔جے ایس انوسٹمنٹس کا موقف ہے کہ 2016 میں اسد کھرل نے نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کیا جس میں من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کیے۔عدالت نے اسد کھرل کو مسلسل غیر حاضر رہنے پر اشتہاری قرار دیا ہے۔اسد کھرل کے خلاف مقدمہ 2016 سے زیر سماعت ہے

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں