karachi ke cameramen mein helmet taqseem

کراچی کے کیمرہ مینوں میں ہیلمٹ تقسیم۔۔

انسان دوست پارٹی کے بانی وچیئرمین قیس منصور شیخ کی جانب سے کراچی پریس کلب میں کیمرہ مینوں میں ہیلمٹ تقسیم کیئے گئے اس موقع پرایسوسی ایشن آف کیمرہ مین جرنلسٹ کے صدر الطاف حسین،آصف جئے،قیوم شیخ،میاں خرم شہزاد،قاضی ناصر،شاہد خان ودیگر نے  کیمرہ مینوں کو ہیلمٹ دیئے جانے پر قیس منصور شیخ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر قیس منصور شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ میں انسان دوست پارٹی کی جانب سے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز کے ممبران کو ہیلمٹ دیئے گئے اب ہم کیمرہ مین بھائیوں کو ہیلمٹ دے رہے ہیں میں صحافی بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں آپ سب سے پہلے اپنی سیفٹی پر توجہ دیں شہر کے بے ہنگم ٹریفک میں آپ لوگ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی موسم اور حالات کی پروا کیئے بغیر اپنافریضہ سر انجام دیتے ہیں مگر آپ کی  صحت آپکی اولین ترجیح ہونی چایئے  میں آرمی چیف کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے کرپشن کی لعنت نے ملک کو کس نہج پر لاکھڑا کیا ہے کہ روٹی عام کی آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے کرپشن کی وجہ سے ملک قرضوں کی دلدل میں پھنس گیا ہے پاکستانی قوم سے اپیل ہے کہ وہ آرمی چیف کے اقدام پر اپنی آواز کو بلند کریں سالار افواج کو آپ کی جانب سے یہ پیغام ملنا ضروری ہے کہ پوری قوم کریشن کے خلاف ہے پوری قوم آرمی چیف کی جانب دیکھ رہی ہے اب وقت آچکا ہے ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں