کراچی سے نکلنے والے صبح کے اخبار فیض عوام کی پوری ٹیم کو فارغ کردیاگیا ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ فیض عوام کی ٹیم کو ای میل کے ذریعے ڈیوٹی پر نہ آنے کا کہا گیا ہے اور انہیں بغیر کسی نوٹس، اور بغیر کوئی واجبات دیئے نکال دیاگیا، نکالے گئے ملازمین کو برطرفی کا کوئی لیٹر بھی نہیں دیا بلکہ انہیں کہاگیا ہے کہ ابھی ادارے کے حالات بہتر نہیں آپ لوگ تھوڑ ا بریک لے لیں جیسے ہی حالات بہتر ہوتے ہیں آپ لوگوں کو واپس بلا لیں گے۔۔ نکالے گئے ملازمین کو یہ بھی کہاگیا ہے کہ انہیں ستمبر کی سیلری اور پچھلے پانچ سے چھ ماہ کے واجبات کی ادائیگی اگلے ہفتے چیک کی صورت میں کردی جائے گی۔۔
Facebook Comments