karachi ke 300 sahafio ko health card jaari

کراچی کے تین سو صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ جاری۔۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، صحت، تعلیم اور روزگار جیسے مسائل میں صحافیوں کی ہر سطح پر مدد کریں گے،صوبائی اسمبلی میں صحافیوں کے حقوق کے لئے نئ قانون سازی کرنے جا رہے ہیں، ہم نے صوبائی سطح پر ’’جرنلسٹس پروٹیکشن‘‘ بل تیار کر لیا ہے، جو جلد سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، ہم نےصوبائی سطح پر میڈیا ہائوسز سے طے کیا ہے کہ انہیں اشتہارات کی مد میں ادائگیاں براہ راست کریں گے، لیکن یہ ادائیگیاں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہوں اور بقایاجات کی ادائیگیوں سے بعض قانونی پیچیدگیوں کے سبب مشروط نہیں کر سکے، مگر میڈیا ہائوسز نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔وہ  کراچی پریس کلب میں کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کی جانب سے صحافیوں کو’’ ہیلتھ کارڈز‘‘ جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، پہلے مرحلے میں 3سو سے زائد صحافیوں کو ہیلتھ کارڈزفراہم کیے گئے،جب کہ مجموعی 6سوسے زائد اراکین کے یوجے کو ہیلتھ کارڈز جاری کیےجائیں گے۔ تقریب سے سیکرٹری اطلاعات سندھ نیاز عباسی،اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات نے کے یو جے کو گرانٹ کی مد میں 50لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔ ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ پیپلز پارٹی صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

social media marketing
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں