karachi press club ka azadi convention

کراچی کے صحافیوں نے میڈیا بل مستردکردیا۔۔

کراچی کے سینئر صحافیوں نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے، ان کا کہنا ہے حکومت اس کالے قانون کے ذریعے صحافت کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے، آزادی اظہار رائے پر قدغن کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس اور صحافت کی بقاء کے عنوان سے کراچی پریس کلب میں مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں امتیاز خان فاران، ڈاکٹر جبار خٹک، پروفیسر توصیف احمد، مظہر عباس، مقصود یوسفی، علاؤالدین خانزادہ ، صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی، جنرل سیکریٹری رضوان بھٹی، سمیت مختلف صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں اور سینئر صحافی شریک ہوئے۔شرکا نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس پر شدید تحفظات ظاہر کرتے ہوئے اسے مسترد کرنے کا اعلان کیا۔شرکاء نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف ہر فورم پر جدوجہد کی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں