بلدیاتی اداروں کی میڈیا کوریج کا ہتھیار محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے سپردکرکےبلدیاتی اداروں کو اشتہارات جاری کرنے کے اختیارات سلب کر لئے گئے۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو میڈیاکوریج کروانے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ بلدیاتی اداروں کو کسی بھی قسم کے اشتہارات جاری کرنے کا اختیار نہیں۔۔دوسری جانب میڈیا ہاوسز پہلے ہی ملازمین کو نکالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔۔ماضی میں بلدیاتی اداروں کے اشتہارات میڈیا ہاوسز کی انکم کا اہم حصہ رہے ۔۔بلدیہ عظمی کراچی و ضلعی بلدیات کے محکمہ اطلاعات اشتہارات کی بندش کے بعد مثبت کوریج کروانے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہارات کے ذریعے بلدیاتی اداروں کی میڈیا میں کوریج ہوتی ہے لیکن بلدیاتی سربراہان اس سلسلے میں وزیر اطلاعات سندھ سے بات چیت کرنے سے بھی گریزاں ہیں ۔۔
کراچی کے بلدیاتی اداروں کے اشتہارات بند۔۔
Facebook Comments