gharida farooqi ne macchar nighal lia

کپتان اور زرداری کے درمیان ٹی وی چینل مالک  رابطے کا پل۔۔

اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ایک ٹی وی چینل کے مالک کے ذریعے آصف زرداری سے رابطہ کر رہے ہیں، انہیں کہا گیا ہے کہ ساتھ ملنے پر (ن) لیگ سے بہتر ڈیل دی جائے گی۔اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا “بڑی اور ایکسکلوزو خبر آپ تک پہنچا رہی ہوں!عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی بذریعہ بشریٰ بی بی و دیگر  اور خاص طور پر ایک ٹی وی چینل کے مالک کےذریعے آصف زرداری سےرابطہ کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ زرداری، (ن )لیگ اورحکومت چھوڑ کرہمارے ساتھ مل جائیں، ہم بہتر “ڈیل” بھی آفر کریں گے۔غریدہ فاروقی کے مطابق “نومبر کی اہم ترین تعیناتی اور واضح نظر آنے کہ الیکشن جلد نہیں ہو سکتے، پی ٹی آئی  کا نیا پینترا،  ایک بار پھر زرداری کی منت ترلے شروع،  جیسا کہ عدم اعتماد کے وقت پر بھی کیا گیا تھا۔ عوام کے سامنے  پی پی پی  کو چور ڈاکو کے القابات اور پردے کے پیچھے ایک بار پھر خفیہ رابطے کہ ہمارے ساتھ مل جائیں۔”

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں