kaptan ke haq mein baat kyun ki fankaron par khatoon anchor ki tanqeed

کپتان کے حق میں بات کیوں کی؟ فنکاروں پرخاتون اینکرکی تنقید۔۔

وزیراعظم عمران خان کے حق میں بیانات دینے پر ان کی سابقہ اہلیہ اور خاتون اینکر  ریحام خان نے شوبز ستاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ان ستاروں کو وزیراعظم کی آواز قرار دیا۔انہوں نے تحریر کیا کہ یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ وہ اداکار جن کی ہم ان آن اسکرین ٹیلنٹ کی وجہ سے عزت کرتے ہیں وہ بےشرمی کے ساتھ اس فاشت اقتدار کی آواز بنے ہوئے ہیں جو بس اپنے جانے کے راستے پر ہے۔ریحام خان نے یہ بھی لکھا کہ فنکاروں کو اُن سیاستدانوں پر حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے جن سے حکومت کو خطرہ ہے۔وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے ان ستاروں کو یہ بھی تجویز دی کہ وہ اپنا پیشہ ورانہ کام ہی کرتے رہیں، اس سے ہٹ کر کوئی کام نہ کریں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں