kamran shahid ko adakari sikhai dance ki tarbiyat dilwai

کامران شاہد کو اداکاری سکھائی، ڈانس کی تربیت دلوائی، لیجنڈ اداکار شاہد۔۔

ماضی کے مقبول فلمی ہیرو شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ شوبز شخصیات اسکینڈلز پر خوش ہوتی ہیں اور اگر ان کا بھی اسکینڈل اداکارہ میرا کے ساتھ سامنے آئے تو انہیں برا نہیں لگے گا۔ماضی کے معروف فلم اسٹار شاہد نے حال ہی میں’سنو چینل‘ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور زندگی کے حوالے سے بات کی۔سینئر اداکار نے بتایا کہ میں شوبز میں کیریئر بنانا نہیں چاہتا تھا، تاہم ایک دوست کے کہنے پر اتفاقیہ اداکار بن گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کو اداکاری بھی سکھائی اور ڈانس کی تربیت بھی دلوائی لیکن اس کا ذہن شوبز کی طرف نہیں تھا، لہٰذا اس نے صحافت کی تعلیم حاصل کی اور اس شعبے میں آگیا۔شاہد نے بتایا کہ انہیں والدہ کے جانے کا غم ہر وقت ستاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس وقت میری ماں یہ دنیا چھوڑ کر گئیں میں بہت چھوٹا تھا، تاہم ان کی کمی مجھے آج تک محسوس ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملتا تو میں دنیا کی ہر چیز اپنی والدہ کے قدموں میں نچھاور کردیتا۔انہوں نے بتایا کہ جب کبھی کسی فلم میں ماں کی موت کا سین عکس بند کرواتا تو اس دوران حقیقت میں رو پڑتا تھا۔اسکینڈلز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے اسکینڈلز سامنے آتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ ویسے تو اداکارہ ریما بھی مجھے پسند ہیں اور میرا بھی، تاہم اگر میرا کے ساتھ کوئی اسکینڈل سامنے آجائے تو اس میں کوئی برائی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ دیبا بیگم کے ساتھ اسکینڈل بننے کا افسوس ہے، وہ میری سینئر تھیں ان کے ساتھ ایسی خبر نہیں آنی چاہیے تھی۔اداکار نے بتایا کہ صبیحہ بیگم کے ساتھ ’ابھی تو میں جوان ہوں‘ گانے کی شوٹنگ کے دوران بہت مشکل پیش آئی۔شاہد کا کہنا تھا کہ مجھے کام کرنے میں سب سے زیادہ مزہ رانی بیگم، سنگیتا بیگم، شبنم کے ساتھ آتا تھا۔اداکارہ بابرہ شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بےحد اچھی اداکارہ تھیں۔یاد رہے کہ شاہد نے متعدد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ان کا شمار ماضی کے سپر اسٹارز میں ہوتا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں