nida yasir ki waja se rishte ana band hogye

کامیاب شادی کیلئے مارننگ شو ہوسٹ کی ٹپس۔۔۔

مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ  ندا یاسر نے اپنی شادی کے خلاف ہونے والی سازشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے شادی کو کامیاب بنانے کی ٹپس دے دیں۔ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ اپنے کام کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے انہوں نے یاسر نواز سے اپنی شادی کیسے کامیاب بنائی؟ کیا اس دوران کوئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ندا نے کہا کہ کامیاب شادی کے لیے بہت محنت درکار ہوتی ہے، لوگ محنت کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے کیرئیر میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن شادی ایک ہی ہوتی ہے اور اس کے لیے اور بھی زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو سمجھوتہ اور ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے اور اس طرح شادی کو برقرار رکھا جاتا ہے، جس کی نئی نسل میں بہت کمی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے خاندان کے اور شوبز کے کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ان کے خلاف سازشیں کیں تاکہ دونوں میاں بیوی میں دراڑ آجائے لیکن جیسے ہی مجھے اس چیز کا احساس ہوا تو میں نے ان لوگوں سے میل ملاپ ختم کردیا، اور اپنی اس پالیسی کے زندگی میں واضح مثبت اثرات دیکھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں