kam umari mein shaadi karleni cahiye zarnish

کم عمری میں شادی کرلینی چاہیئے، زرنش۔۔

معروف اداکارہ زرنش خان نے چھوٹی عمر کی شادیوں کی حمایت کردی۔انٹرویو کے دوران زرنش خان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی شادی اس وقت ہوئی تھی جب آپ کی عمر 17 برس تھی، تو کیا یہ ٹھیک عمر نہیں ہے شادی کی؟زرنش خان نے جواب دیا کہ میں چھوٹی عمر کی شادیوں کے حق میں ہوں کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہے اس عمر میں آپ  آسانی سے اپنی جگہ بنالیتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ چھوٹی عمر میں اگر آپ اس نئی زندگی کے سفر کا آغاز کرتے ہیں تو آپ جلد اور اچھے سے سیٹل ہوجاتے ہیں لیکن ہر شخص کی اپنی مختلف سوچ اور ترجیحات ہیں، تو یہ ہر کسی کے اپنے انتخاب پر منحصر ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں