اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ جب اُن کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تو اُس وقت اُن کی عُمر صرف 19 برس تھی اور یوں وہ اپنے بچوں کے ساتھ ہی بڑی ہوئی ہیں۔حرا مانی نے ایک ویب ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے کیرئر اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے بات چیت کی۔ اداکارہ نے کہا کہ ’جب میرا پہلا بیٹا ہوا تو اُس وقت میری عُمر 19 سال تھی، جب وہ ایک سال کا ہوا تو میں 20 برس کی ہوئی، جب وہ 2 سال کا ہوا تو میں 21 برس کی ہوئی۔اُنہوں نے کہا کہ ’اس طرح، میں اپنے بیٹے کے ساتھ ساتھ ہی بڑی ہوئی ہوں، اُس کی پرورش کرتے کرتے خود بڑی ہوگئی۔حرا مانی نے کہا کہ ’چونکہ میری عُمر بہت کم تھی تو میں اتنی سمجھدار نہیں تھی اور بیٹے کی پیدائش کے بعد، مجھے بہت ڈر لگتا تھا کہ کہیں مجھ سے اس کی پرورش میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں سوچتی تھی کہ میں اپنے بیٹے کو اُس طرح تعلیم دے سکوں گی جس طرح سمجھدار مائیں دیتی ہیں۔دوسری جانب ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران کامیڈین اداکار و میزبان سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے انکشاف کیا تھا کہ اُنہوں نے اپنی اہلیہ حرا کی منگنی تُڑوا کر اُن سے شادی کی تھی۔اداکار نے کہا تھا کہ ’حرا کی منگنی ہوچکی تھی لیکن وہ اپنے منگیتر کے بجائے مجھ سے باتیں کرتی تھی، تو میں نے حرا کو مجبور کیا کہ وہ اپنی منگنی توڑ دیں تاکہ ہم شادی کرلیں۔اُنہوں نے کہا تھا کہ ’اُس کے بعد، میں نے حرا کے گھر رشتہ بھیجا اور میرے والد کو دیکھ کر حرا کے والد نے رشتے کے لیے ہاں کردی۔واضح رہے کہ حرا اور مانی سال 2008 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔

کم عمری میں ہی ماں بن گئی تھی، حرامانی۔۔
Facebook Comments