سما کے مالک عبدالعلیم خان نے سما کےملازمین کی کم سے کم تنخواہ چالیس ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا۔۔وژن گروپ کے تحت اس کے تمام اداروں میں ملازمین کی کم سےکم تنخواہ اب چالیس ہزار روپے ہوگی۔ عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ کسی تنظیم میں کام کرنے والا ہر فرد باوقار طریقے سے آرام دہ زندگی گزارنے کا حقدار ہے، آئیے اسے انجام دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔عبدالعلیم خان کا مزید کہنا ہے کہ یہ قدم ملازمین کی فلاح کیلئے اٹھایا ہے۔ دوسری جانب سما میں کم تنخواہوں والے اس اعلان سے بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ عبد العلیم خان ایک ورکر دوست انسان ہیں اور انہیں احساس ہے کہ مہنگائی بڑھ چکی ہے، غریب کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے۔
Facebook Comments