kaladam chakwal press club ki registration mutnazeh

کالعدم چکوال پریس کلب کی رجسٹریشن متنازع؟؟

چوہدری عمران قیصر عباس سیکرٹری جنرل چکوال پریس کلب نے جوائنٹ سٹاک رجسٹرار چکوال ڈپٹی کمشنر چکوال کو تخریری درخواست دے دی۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے درخواست ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری چکوال حامد بھٹی کو بھجوا دی۔ چوہدری عمران قیصر عباس نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2020 میں چکوال پریس کلب کے 64 ممبران تھے جن میں سے دو انتقال کر گئے۔باقی 62 ممبران کی درست فہرست ڈپٹی کمشنر آفس چکوال کو فراہم نہ کی گئی ہے ۔۔ سال2021۔ 2020 میں ارشد عباسی چیئرمین۔یاسین چوہدری صدر۔ذوالفقار میر جنرل سیکرٹری اور درخواست گزار چوہدری عمران قیصر عباس سیکرٹری فنانس تھا ہم عہدیداران میں سے کسی نے مالی سال 2020۔2021 آڈٹ رپورٹ نہ تیار کرائی اور نہ ان کے دستخط شدہ ہے۔جو کہ جعل سازی سے تیار کراکے جناب کے دفتر میں جمع کرائی گئی۔ درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ ۔سال 2021 کا غیر آئینی اور متنازعہ الیکشن سول کالعدم قرار دینے کے لئے سول کورٹ چکوال میں چیلنج شدہ ہے اور 9 مارچ 2023 کو تاریخ پیشی مقرر شدہ ہے۔ سال 2022 کے الیکشن کے خلاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کی عدالت سے حکم امتناعی جاری ہوا جس وجہ سے مالی سال 2021۔2022 اور 2023 میں کوئی الیکشن نہ ہوا اور نہ ہی منتخب عہدیداران ہیں جو کہ کوئی آئینی ترمیم کر سکتے ہیں ۔ چکوال پریس کلب کی موجودہ باڈی چیئرمین محمد ریاض انجم۔جنرل سیکرٹری چوہدری عمران قیصر عباس اور دیگر عہدیداران اور ممبران ایگزیکٹو باڈی پر مشتمل ہے ان کے ناموں کو فہرست سال 2022۔2023 میں شامل کیا جائے۔متنازعہ رجسٹریشن و بحالی سٹریٹفکیٹ کی بجائے جعل سازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے گی اور چھ سے سات صحافی جو سرکاری عمارت میں موجود پریس کلب کے ممبران نہیں ہیں ان کو بھی ممبران کی فہرست میں شامل کیا جائے۔اور میرٹ اور انصاف پر درخواست کا فیصلہ کیا جائے۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں