تحریر: امجد جاوید
ابھی یہ کل کی بات لگتی ہے کہ ہمارے دوست اور بھائی محترم علی عمران جونیئر( جو ہیں بڑے سینئر ) نے ایک ویب سائیٹ بنانے کی بات کی ، ہمیں لگا یہ تو بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالنے والی ہے ۔ لیکن جب انہوں نے اس کے اغراض و مقاصد بتائے تو لگا کہ وہ ایک ایسا دل رکھتےہیں جو اپنے ساتھی ورکرز اور ان صحافیوں کے لئے دھڑکتا ہے جو صحافتی دنیا کے اندر مظلوم ہیں ۔ وہ ہر اس صحافتی ظالم کے آگے سینہ سپر ہونے کے لئے تیار تھے ۔ سچ جانیں ہمیں ان کے اس خیال سے بڑا حوصلہ ملا ۔ جی چاہا کہ ہم بھی ان کی کوئی خدمت کریں ۔ تاحال انہون نے ہم سے کوئی خدمت نہیں لی اس کا ہمیں انتظار ہے ۔خیر انہوں نے ویب سائیٹ کا اجرا کیا اور سب نے دیکھا کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے بہت آگے نکل گئے ہیں اور اس مقام پر ہیں جہاں وہ صف اول میں کھڑے اپنا مقصد پا رہے ہیں ۔ ہماری دعائیں ہیں وہ ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہو کر ظلم کے خلاف سینہ سپر رہیں ۔ یہی انسانیت کی معراج ہے۔ تیسری سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد(امجد جاوید)۔۔