kaarrwai na karne keliye koi dabao nahi

کارروائی نہ کرنے کیلئے کوئی دباؤ نہیں ،شوہر لیڈی رپورٹر۔۔

عمران خان کے کنٹینر کے نیچے کر آکر شہید ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کے شوہر محمد نعیم نے قانونی کارروائی نہ کرنے کے فیصلے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کسی نے کوئی دباﺅ نہیں ڈالا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں خاتون صحافی کے شوہر ایک کاغذ پر دستخط کر رہے تھے جبکہ وہاں پر تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال بھی موجود تھے جو ہدایات دے رہے تھے ، اس ویڈیو کے بارے میں خواجہ سعدرفیق کا کہناتھا کہ خاتون رپورٹر کے خاوند سے گھیرا ڈال کر قانونی کارروائی نہ کرنے کیلئے کاغذ پر دستخط لیئے جارہے ہیں ۔اس معاملے پر اب محمد نعیم بھٹی خود سامنے آ گئے ہیں اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھ پر کسی نے کوئی دباﺅ نہیں ڈالا، میں نے کہا ہم نے کارروائی نہیں کروانی یہ ایک حادثہ تھا ، صدف اپنی جاب پر گئی تھی اور اس دوران شہید ہو گئی ، ہم تو موقع پر موجود ہی نہیں تھے ، ہم کیا کارروائی کریں گے ،کچھ لوگ کہہ رہے ہیں پاﺅں سلپ ہوا ،کچھ کہہ رہے ہیں دھکا دیا گیا ، اب صدف اور اللہ کا معاملہ ہے ،ہمیں تو اصل بات کا نہیں پتا، ہم کیوں کسی کے خلاف کارروائی کروائیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں