اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینئل نے کہا ہے کہ کام کی جگہ پر لڑکیوں کو ہراساں کرنا عام بات ہے۔حال ہی میں اداکارہ ازیکا ڈینئل دنیا نیوز کے مقبول ترین پروگرام “مذاق رات” میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ازیکا کا کہنا تھا کہ خواتین کی آزادی اور خودمختاری کی تحریکوں کے باوجود ہراسانی میں کوئی کمی واقعی نہیں ہوئی، کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جو لڑکیاں کام کے لیے گھروں سے نکلتی ہیں ایسا نہیں کہ وہ اپنے رشتے تلاش کرنے نکلی ہیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ ایئر ہوسٹس تھیں اور فضائی میزبانی کی ملازمت کے دوران ہی انہیں ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ایئرہوسٹس کی ملازمت کے دوران فضائی سفر کرنے والے بعض افراد مجھے اپنا بزنس کارڈ دیتے تھے جس پر مجھے غصہ آتا تھا لیکن میں خاموش ہوجاتی تھی، کام کے دوران فضائی میزبانوں کو بزنس کارڈز دینا ہراسانی ہے اور میرا خیال ہے ایسے معاملات اب بھی ہوتے ہیں۔شوبز کیریئر سے متعلق سوال کے جواب میں ازیکا کا کہنا تھا کہ میں نے ایئرہوسٹس کی ملازمت چھوڑ کر 2010 میں ماڈلنگ اور شوبز کیریئر کا آغاز کیا۔
کام کی جگہ پر لڑکیوں کی ہراسانی عام بات ہے، اداکارہ و ماڈل۔۔
Facebook Comments