kaafi choti umar mein shadi or talaq hogyi

کافی چھوٹی عمرمیں شادی اور طلاق ہوگئی، اداکارہ۔۔

اداکارہ زویا ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کافی چھوٹی عمر میں ہوئی تھی اور 19 سال کی عمر میں طلاق بھی ہوگئی تھی۔ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے زویا ناصر نے اپنی زندگی کے تلخ تجربے سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ میری ارینج میرج ہوئی تھی اور والدین نے ایک مناسب رشتہ ڈھونڈا تھا، ہم سمجھتے ہیں کہ بیرونِ ملک سے آنے والا ہر رشتہ اچھا ہوگا لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، میرے سابق شوہر مجھ سے 8 سال بڑے تھے اور ہمارے درمیان کئی باتوں پر اختلافات رہتے تھے۔زویا نے بتایا کہ شادی کے بعد مجھے اسی بات کا خوف رہتا تھا کہ کہیں میری طلاق نہ ہوجائے کیونکہ مجھے اس بات کی پریشانی تھی کہ لوگ کیا کہیں گے، پھر شادی کے کچھ عرصے بعد یہ ہی ہوا، میں نے اپنی شادی بچانے کی آخری حد تک کوشش کی لیکن جب سب کچھ کرنے کے بعد بھی بات نہ بنی تو مجھے خود طلاق لینا پڑی۔۔انہوں نے کہا کہ طلاق کے وقت تو شاید اتنی تکلیف نہیں ہوئی ہوگی جتنا طلاق کے بعد لوگوں کی باتوں اور طعنوں سے ہوئی، میں اپنے فیصلے سے مطمئن ہوں اور میرے سابق شوہر کی شادی ہوچکی ہے، ان کے بچے بھی ہیں جن کے لیے میں خوش ہوں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں