کے 21 میں بیوروچیف کی خفیہ تبدیلی

کراچی کا سٹی نیوز چینل خود بھی کماؤ ہمیں بھی کھلاؤ کی پالیسی پر چل پڑا۔۔یہی وجہ ہے کہ کے ٹوئنٹی ون نے ورکنگ جرنلسٹ کو ہٹاکر مارکیٹنگ کے بندے کو بیوروچیف حیدرآباد لگادیا۔۔پپوکے مطابق یہ سارا عمل انتہائی خفیہ طریقے سے کیاگیا جس کی ورکنگ جرنلسٹ کو ہوا تک نہیں لگنے دی گئی، اس بیچارے کو سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ لگا کہ اسے ہٹا کر نیا بیورو چیف رکھاگیا ہے، جب اس نے کراچی ہیڈآفس سے اصل صورتحال معلوم کی تو اسے کہا گیا کہ آپ ہی بیورو چیف ہیں، یہ وضاحتیں کئی گھنٹے چلتی رہیں، جس کے بعد ورکنگ جرنلسٹ نے ازخود سوشل میڈیا پر چینل سے علیحدگی کا اعلان کرڈالا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ کے ٹوئنٹی ون میں سیلری بحران ابھی تک حل نہیں ہوسکا، کئی ماہ کا بیک لاک ہے، سٹی نیوز چینل کی وجہ سے صحافتی تنظیمیں بھی اس چینل کے کارکنوں کے مسائل سے لاعلم ہیں۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں