wajubaat keliye mutasireen ki tadaad barhne lagi

کے ٹوئنٹی ون کی ری برانڈنگ، بہتری کا امکان

کے ٹوئنٹی ون نیوز میں تبدیلی کی لہر عدنان ملک نے بطور ایم ڈی کمان سنبھال لی عدنان ملک اس سے پہلے روزنامہ امت سے وابستہ تھے۔ خبر  ہے کہ حال میں ہی ایک سینئر صحافی نے بھی چینل کے کرنٹ افئیرز اور کونٹینٹ کے حوالے سے اہم ذمےداریاں سنبھالی ہیں۔ پپو کے مطابق کے ٹوئنٹی ون نیوز میں اس وقت ری برینڈنگ کی جا رہی یے اور  چینل کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جا رہا ہے اس حوالے سے اسلام آباد اور لاہور میں اقدامات لیے جا رہے ہیں۔چینل کی انتظامیہ چینل کو بہتری کی جانب لے جانے کے لیے پر عزم ہے صحافیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی بھی امید ہے۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ کےٹوئنٹی ون میں سیلری اور واجبات کے حوالےسے بھی کافی بہتری آرہی ہے۔۔ کوشش کی جارہی ہے کہ ورکرز کو تمام واجبات ادا کردیئے جائیں اور سیلری بھی ٹائم پر لانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ آنے والے ایک دو ماہ میں کے ٹوئنٹی ون چینل کا پھیلاؤ مزید بڑھے گا جب کہ بیروزگار صحافیوں کے لئے بھی کافی اسامیاں نکلیں گی۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں