کراچی کے سٹی چینل کے 21 میں ملازمین اب تک تنخواہوں سے محروم ہیں جب کہ رمضان المبارک کی بے پناہ مہنگائی اور عید سرپر ہے۔ کے ٹوئنٹی ون سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تمام ملازمین انتظار میں ہیں کہ انہیں تنخواہ ملے تاکہ وہ بھی اہل خانہ کے ہمراہ عید کی خوشیوں کو مناسکیں۔۔مارچ کا اینڈ چل رہا ہے لیکن تمام ملازمین اب تک فروری کی تنخواہ سے محروم ہیں۔۔ اطلاعات کے مطابق ملازمین جب بھی انتظامیہ سے سیلری کی ڈیمانڈ کرتے ہیں تو انہیں کہہ دیا جاتا ہے کہ فی الحال پیسے نہیں ہیں۔۔اس لئے صبر کریں۔۔ لیکن دوسری جانب چینل کے بااثر اور باخبر ملازمین کا کہنا ہے کہ سرکاری اشتہارات کی مد میں اچھا خاصا پیسہ آیا ہے لیکن چینل انتظامیہ سیلری دینے سے کترا رہی ہے۔ ۔ چینل کے عام ملازمین سوال کرتے ہیں کہ عید میں تین چار دن رہ گئے ہم اپنے بچوں اور اہل خانہ کے لئے شاپنگ کب کریں گے؟؟

کے 21 کے ملازمین عید شاپنگ کب کریں گے؟؟
Facebook Comments