92 نیوز نے تندوری کو بھرتی کیا تو وہیں راجن پور میں 7 نیوز کا نمائندہ جواری اور جواء کا اڈا چلانے والا نکلا مگر 7 نیوز کو کیا انہیں تو 20 ہزار پیارے تھے جو انہوں نے وصول کرلئے۔۔پپو کے مطابق سیون نیوز کا راجن پور کا نمائندہ نہ صرف جوئے کا اڈا چلاتا ہے بلکہ شہر کے ایک مشہورسپلائر کا پارٹنر بھی ہے اور علاقے میں بدنام جسم فروش خواتین کی سپلائی کے کاروبار میں بھی شریک ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔مذکورہ رپورٹر پر این جی اووز کی آڑ میں لوٹ مار کا الزام بھی تھا جس میں وہ گرفتار رہا اور اس سمیت کئی مقدمات میں گرفتار ہوا ۔ جب پولیس اسے بار بار گرفتارکرنے لگی اور اس کے مکروہ دھندے متاثر ہونے لگے تو اس نے صحافت کو ڈھال بنالیا۔۔اور چندہزار روپے دے کر سیون نیوز کی نمائندگی لے لی۔۔پپو نے سیون نیوزانتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ کیا صحافت صرف پیسہ لے کر نمائندے بنانے کا کام ہے، کیا اب سپلائر اور جواریوں کو نمائندہ بنایاجائے گا؟؟ کب تک صحافت میں موجود ایسے ناسوروں کو چینلز میں موجود افراد چند پیسوں کے لیے بھرتی کرتے رہیں گے ۔ کب تک صحافت کا بیڑا غرق ہوتا رہے گا اور ایسے گند کو کب نکالا جائے گا ۔؟؟
جواری اور جسم فروشی کا اڈا چلانے والا رپورٹر
Facebook Comments