jung ke mulazimin 3 mahine se tankhua ke muntazir

جنگ کے ملازمین 3 ماہ سے تنخواہ کے منتظر۔۔

ملک کے سب سے بڑے اردو اخبار کے دعویدار روز نامہ جنگ کا خود ساختہ معاشی بحران دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ تمام اسٹیشنز پر تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکی ہیں پپو کے مطابق ن لیگ کے دور حکومت سے بھی زیادہ اشتہارات موجودہ حکومت میں مل رہے ہیں  لیکن کارکنوں کو تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے کارکن نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں پپو کا کہنا ہے کہ پہلے ہی نہایت قلیل معاوضے دئیے جا رہے ہیں اور وہ بھی تین تین ماہ بعد ‘جس کے بعد متعدد کارکنوں نے استعفے بھی پیش کر دئیے ہیں۔۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں