peca tarameem media industry se dhoka hai

جمعرات، 17 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان۔۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کے سابق صدر، کے ٹی این ٹی وی اور روزنامہ کاوش (سکھر) کے بیوروچیف جان محمد مہر کے بیہمانہ قتل کو اڑتالیس گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزرنے کے باوجود پولیس تاحال قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری، خزانچی لالہ اسد پٹھان اور دیگر عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں جان محمد مہر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے، 17 اگست، بروز جمعرات ملک بھر کے پریس کلبز کے باہر احتجاج کی کال دے دی ہے۔پی ایف یو جے نے وفاقی و صوبائی حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس حکام کو متنبہ کیا ہے کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے وگرنہ احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں