wazir e azam ne muatbar inquiry commission nahi banaya | Salman Iqbal

جولائی میں جو خبر دی سچی نکلی، سلمان اقبال۔۔

اے آر وائی نیوز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے جولائی میں خبر دی جو آج مکمل درست نکلی۔اے آر وائی نیوز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال نے اے آر وائی نیوز کی بندش کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سلمان اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یہ درحقیقت حیرت انگیز ہے، ہم نے ایک سچی خبر نشر کی۔انہوں نے  مزید لکھا ہے کہ ہم نے جولائی میں خبر دی جو آج مکمل درست نکلی جس کی پاداش میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کردی گئیں۔واضح رہے کہ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی کی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں نشریات بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کسی چینل کو بند یا نمبر تبدیل نہیں کیاجاسکتا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات کیبل پر بند کی جارہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات حکومتی میڈیا سیل کا بھانڈا پھوڑنے پر بند کی جارہی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں