aik tv channel se amir liaquat ko 25 crore mile the

عوامی اینکر کو جے یو آئی ف کا نوٹس جاری۔۔

جمعیت علماء اسلام( ف) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے آزادی مارچ کیخلاف بعض حکومتی شخصیات کی مہم کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو نوٹس بجھواتے ہوئے 15 روز میں غیر مشروط معافی نہ مانگنے، ٹوئٹس اور جعلی پوسٹ واپس نہ لینے پر 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا جائے گا۔جے یو آئی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جعلی خط غفور حیدری سے منسوب کیا گیا تھا۔ایک وفاقی وزیر جعلی ہدایت نامے سے متعلق اپنی ٹویٹ سے دستبردار ہوگئے، ہمارے خلاف پروپیگنڈا کرنیوالا پی ٹی آئی کا رکن قومی اسمبلی ہے کارروائی کررہے ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں