لاہورہائیکورٹ نے سپریم کورٹ ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم پر لارجر بنچ بنانے کافیصلہ کیا ہے،عدالت نے کہاکہ یہ حساس معاملہ ہے اس کی نوعیت کیلئے لارجر بنچ بنایا جائے گا ۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف پروپیگنڈے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ سوشل میڈیا پرسپریم کورٹ ،ہائیکورٹ ججز کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے ،ایف آئی اے سمیت کسی ایجنسی نے کوئی کارروائی نہیں کی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سوشل میڈیاپرمہم چلانے والوںکیخلاف کارروائی کرے ۔عدالت نے سپریم کورٹ ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم پر لارجر بنچ بنانے کافیصلہ کیا ہے،عدالت نے کہاکہ یہ حساس معاملہ ہے اس کی نوعیت کیلئے لارجر بنچ بنایا جائے گا ۔

Facebook Comments