مرکزی سنسر بورڈ نے فلم ‘جوائے لینڈ’ کو کلیئر قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق مرکزی سنسر بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کی نمائش کی اجازت دیدی اور فلم سے معمولی ایڈیٹنگ کی ہدایت کی۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ فلم سے قابل اعتراض ایک سے دو منٹ تک کے سین حذف کرنے کی ہدایت کی گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومتی کمیٹی نے سنسر بورڈ کو فلم کا دوبارہ جائزہ لینے کی سفارش کی تھی، حکومتی کمیٹی نے بھی 9 رکنی سنسر بورڈ کے اعتراضات کو بلا جواز قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ اردوفلم جوائے لینڈ کیخلاف شکایات پر غور کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر قانون کی سربراہی میں آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ اطلاعات، مواصلات، سرمایہ کاری، آئی ٹی کے وزراء ارکان میں شامل جب کہ ۔ مشیر برائے گلگت بلتستان، چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل تھے۔ کمیٹی نےفلم کی سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف شکایات پر غور کیا ۔ کمیٹی کو 15نومبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔۔
جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت مل جائے گی۔۔
Facebook Comments