joyland oscars keliye muntakhib pehli pakistani film

جوائے لینڈکی ریلیز کے خلاف درخواست مسترد۔۔

سندھ ہائیکورٹ نے فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فلم کی ریلیز کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔سندھ ہائیکورٹ میں فلم جوائے لینڈ کی درخواست کے خلاف سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے فلم جوائے لینڈ کی ریلیز کے خلاف محفوظ فیصلہ سنایا۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ غیر ضروری سنسر شپ سے معاشرے کا دم گھٹتا ہے، غیر ضروری سنسر شپ معاشرے کی تخلیقی صلاحیتوں کو روکتا ہے، سنسر بورڈ نے ضابطے کے مطابق فلم کاجائزہ لے کرنمائش کا سرٹیفکیٹ جاری کیا، ایک فرد کی وجہ سے کسی کی آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ عدالت نے واضح کیا کہ ہائیکورٹ کو اختیار نہیں کہ فلم ساز کے آزادی اظہار رائے پر پابندی عائد کرے، ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، سینسر بورڈ یا متعلقہ ادارہ ہی فلم پر پابندی کا اختیار رکھتا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فلم کی ریلیز کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں