Journalists united against controlled media

کنٹرولڈ میڈیا نامنظور، صحافیوں کا اتفاق۔۔۔

کراچی کی تمام صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیراعلی سندھ کی جانب سے میڈیا ہاوسز کے واجبات کی ادائیگی اور اسے تنخواہوں سے مشروط کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی سرکاری اشتہارات کی مد میں اربوں روپے کے واجبات فوری ادا کرے اور میڈیا ہاؤسز کو پابند کرے کہ وہ فوری طور پر اپنے اداروں میں تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ جبری برطرفیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کٹوتی کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تینوں گروپس اور کراچی پریس کلب پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت کراچی پریس کلب میں مستقل کیمپ قائم کیا گیا جس میں صحافیوں،اخباری کارکنوں دیگر مزدور تنظیموں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی کنٹرولڈ میڈیا کے پالیسی کے تحت میڈیا مالکان پر دباو ڈال رہی ہے کہ وہ اپنے بزنس کو ری ڈیزائن کریں، میڈیا ہاوسز کی تعداد اور سائز کم کرکے انہیں کنٹرول کرنے کی وفاقی حکومت کی پالیسی آزادی صحافت کے بھی خلاف ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور یہ نہ بھولیں کہ اس ملک کی ترقی میں صحافیوں نے نہایت اہم کردار اداکیا ہے ۔ احتجاجی کیمپ سے کراچی کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر ارمان صابر، یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی، کے یو جے کے جنرل سیکریٹری عاجز جمالی، کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری اے ایچ خانزادہ، جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے کنوینر کرامت علی، پیپلز لیبر بیورو کے رہنما حبیب جنیدی، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنما ناصر منصور، ہوم بیسڈ ورکرز فیڈریشن کی جنرل سیکریٹری زہرہ اکبر خان، ڈاک ورکرز پورٹ قاسم کے چیئرمین حسین بادشاہ، ایپنک کے مرکزی سیکریٹری عبیداللہ، دی نیوز ایمپلائز یونین کے صدر محمد شکیل نے خطاب کیا جبکہ ڈیموکریٹک وومن ایسوسی ایشن کی جنرل سیکریٹری کلثوم جمال اور ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی رہنما نغمہ اقتدار نے اظہار یکجہتی کے لیے کیمپ میں شرکت کی جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کی روزگار بچاو تحریک کے تحت بدھ کو ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا اور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں