لاہور ہائیکورٹ نے صحافیوں کے تربیتی ادارے فری میڈیا فاؤنڈیشن کو سیل کرنے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو 7 اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، فری میڈیا فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امتیاز عالم کے وکیل سیف الملوک نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے قوانین کے تحت رہائشی علاقوں میں قائم تربیتی اداروں اور لائبریریوں کوسیل نہیں کیا جاسکتا۔فری میڈیا فاؤنڈیشن جنوبی ایشیاء میں صحافیوں کی تربیت کا منفرد ادارہ ہے،ایل ڈی اے نے فری میڈیا فاؤنڈیشن کے دفتر کو کسی قانونی جواز کے بغیر سیل کر دیا۔ایل ڈی اے کا اقدام صحافیوں کے تربیتی سینٹر کو بند کرنےاور آزادی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ایل ڈی اے کے اقدام کو کالعدم قرار دے اور فری میڈیا فاؤنڈیشن کے دفتر کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے، جس پر عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کوسات اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ ۔
صحافیوں کا تربیتی ادارہ بھی سیل کردیاگیا۔۔۔
Facebook Comments