اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کام کرنے والے صحافیوں کو سرکاری سطح پر ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کے چئیرمین کے لئے سمری تیار ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں پی ایف یو جے ورکرز گروپ کے صدر پرویز شوکت کی سربراہی میں ملاقات کے لئے آئے وفد سے ملاقات کرتے ہو ئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت ملک کمزور طبقات کے ساتھ کھڑی ہے جو میڈیا مالکان کارکنوں کی تنخواہیں ادا نہیں کرتے ان سے متعلق میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پالیسی میں واضح قانون سازی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کارکنوں کے مسائل سمجھتی اور مسائل کے حل کے لئے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے زریعے حل کریں گے جس کا مسودہ جلد تیار ہو جائے گا۔ ملاقات میں پی ایف یو جے سیکرٹری جنرل راجہ ریاض فنانس سیکرٹری ضیا الحق کراچی یونین آف جر نلٹس جے صدر انیس حیدر نائب صدر ایس ایم راشد، کوئٹہ سے شہزاد سید، آر آئی یو جے کے صدر نمود مسلم اور خزانچی ضمیر دیتو ، سوات پریس کلب صدر شہزاد عالم سمیت دوسرے عہدیدار ملاقات میں شریک تھے۔
صحافیوں کو سرکاری ہیلتھ کارڈ دینے کی تیاریاں۔۔
Facebook Comments