Journalists protest in front of Samaa and Dawn News offices

سما اور ڈان کے سامنے صحافیوں کا احتجاج۔۔

جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کی روزگار بچاو تحریک کے ستائیسویں دن کراچی میں بھرپور احتجاج کیا گیا سہ پہر کو پہلے مرحلے میں سما نیوز کے دفتر کے باہر احتجاج میں صحافیوں، اخباری کارکنوں، دیگر مزدور تنظیموں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر زبردست نعرے بازی کی گئی اور مقررین نے سما نیوز کے مالکان کو متنبہ کیا کہ وہ تنخواہوں میں کٹوتی اور دیگر میڈیا ورکرز دشمن اقدامات سے باز رہیں سما نیوز کے دفتر کے باہر احتجاج کے بعد جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے ارکان اور دیگر صحافی اور اخباری کارکن ڈان اخبار کے دفتر کے باہر پہنچے جہاں تنخواہوں میں کٹوتی کیخلاف پاکستان ہیرالڈ ورکرز یونین نے احتجاج کی کال دی تھی اس موقع پر پہلے ڈان ہاوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا پھر شرکا ایک ریلی کی صورت میں شاہین کمپلیکس اور آرٹس کونسل سے ہوتے ہوئے کراچی پریس کلب پہنچے راستے بھر شرکا زبردست نعرے بازی کرتے رہے جبکہ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں مختلف بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت اور میڈیا مالکان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج انڈیا کی میڈیا وار کا مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں ہے اور یہ میڈیا وار صرف صحافی اور اخباری کارکن ہی لڑسکتے ہیں لیکن جنہیں حکومت اور میڈیا مالکان کی غلط پالیسیوں نے سڑکوں پر اپنی معاشی جنگ لڑنے پر مجبور کیا ہوا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت ہر شعبے بالخصوص میڈیا کے محاذ پر اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے تاکہ انڈیا کی میڈیا وار کا مقابلہ ممکن ہوسکے حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر میڈیا ورکرز کو ہر دباو سے آزاد کرنے کے لیے اقدامات کرے اور میڈیا مالکان کو پابند کرے کہ وہ برطرفیوں کا سلسلہ ختم اور برطرف کیے گئے ملازمین کو بحال کریں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کٹوتی کا سلسلہ بھی بند کریں سما نیوز، ڈان ہاوس اور کراچی پریس کلب پر احتجاج سے جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے کنوینر سید کرامت علی، رکن فہیم صدیقی، پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر حسن عباس، کے یو جے کے جنرل سیکریٹری احمد خان ملک، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، ایپنک کے دونوں گروپس کے مرکزی سیکریٹری عبیداللہ اور شکیل یامین کانگا، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری ناصر منصور، معروف مزدور رہنما لیاقت ساہی، سول سوسائٹی کے رکن اور فرینڈز آف لیاری کے رہنما حبیب جان، ہوم بیسڈ ورکرز فیڈریشن کی جنرل سیکریٹری زہرہ اکبر، ڈیموکریٹک وومن ایسوسی ایشن کی جنرل سیکریٹری کلثوم جمال، پی ایف یو جے کی نائب صدر شہر بانو، جاوید پریس ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری رانا یوسف، پاکستان ہیرالڈ ورکرز یونین کے صدر رشاد محمود اور قائمقام جنرل سیکریٹری غلام فرید، سینئر صحافی خورشید تنویر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں