وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل آج بروز پیر قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اسلام آباد کے معروف صحافی محمد اویس کیانی کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ یہ ورکنگ صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے،جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر ڈھائی سال لگے ہیں لیکن بہرحال اب قانون بن رہا ہے۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کا بہت شکریہ کہ جنہوں نے مسلسل اس بل کے لیے کوششیں کیں۔
Facebook Comments