میڈیا ہاؤسزسے برطرفیوں، عدم تنخواہوں، قانون کی بدترین خلاف ورزیوں سے پیدا ہونیوالی تشویشناک اور ذلت آمیز صورتحال کیخلاف اجتماعی جدوجہد کا فیصلہ کرتے ہوئے راولپنڈی، اسلام آباد کی تنظیموں، ایسوسی ایشنز، پارلیمانی پریس گیلری کمیٹی، میڈیا ورکرز، فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشنز کے تمام گروپوں اور سینئر صحافیوں نے باہمی مشاورت کے بعد پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل سی آر شمسی کی سربراہی میں ”جرنلسٹس کرائسز جوائنٹ ایکشن کمیٹی“ تشکیل دیدی ہے جس میں تمام تنظیمیں اور گروپسں ایک ہفتے کے اندر اپنے نمائندے دینگے جس کے بعد کمیٹی صحافیوں کے حقوق کیلئے منظم اور بھرپور جدوجہد کا آغاز کریگی، یہ فیصلہ گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں منعقد ہونیوالے ایک غیرمعمولی اجلاس میں کیاگیا، سینئر صحافی سلیم خلجی کی زیر صدارت اجلاس میں تنظیموں کے نمائندوں افضل بٹ، آصف علی بھٹی، حاجی نواز رضا،ناصر میر،زاہد حسین مشوانی، سردار شوکت محمود، مطیع اللہ جان، شہریار خان، اسلم ڈوگر، فوزیہ شاہد، محمد ریاض، عمرانہ کومل، علی اختر، اسحاق چوہدری، راشد حبیب، سجاد حیدر،نثار احمد، وقارستی، جاوید غفاری، عبدالقادر غوری، قربان چوہدری، سعید چوہدری، میاں منیر، رانا ابرار خالد، چوہدری محمد رمضان، بابر حسین، فیاض چوہدری، سدھیر احمد کیانی، محمد ارشد، عامر صدیق، چوہدری اشعر رضا، مظفربھٹی، سردار رب نواز، اے ڈی عباسی، لقمان شاہ، شازیہ نیئر،انیلہ کوثر، محمد ظاہر، افشاں قریشی، نبیلہ حفیظ، چنگیز خا ن جدون، محمد الیاس، امتیاز بلوچ، راجہ ابرار حسین، احسن رشید مرزا، اقراء لیاقت، چوہدری الیاس سکندر، صلاح الدین، ابدال عباسی، راؤ تقی عادل، طارق کیانی، فرحان علی، راجہ کامران علی، رستم اعجاز ستی، وقار علی شاہ، شفیق احمد، محبوب الرحمٰن تنولی، عمران چوہدری، حمزہ فاروق، شفیع خان، طارق سیال سمیت جڑواں شہروں سینئر صحافیوں بڑی تعداد میں شرکت کرکے اجتماعی جدوجہد کو وقت کی ضرورت قراردیا اور کہاکہ صحافت کے تقدس اور صحافیوں کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ، سول سوسائٹی، وکلاء تنظیموں سے رابطے کرکے منظم اجتماعی نیتجہ خیز جدوجہدکی جائیگی تاکہ حکومت اور میڈیا مالکان کو قانون پرعملداری پر مجبور کیا جاسکے،اس موقع پر سی آر شمسی نے اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم اور یقین کا اظہار کیا کہ صحافی لاوارث نہیں ہیں، صحافیوں نے ملک میں آزادی صحافت، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کیلئے تاریخی جدوجہد کی ہے اور آج بھی اپنے حقوق اجتماعی اتحاد سے حاصل کریگی ، کسی کو صحافیوں اور کارکنوں کےمزید استحصال کی اجازت نہیں دی جائیگی، انہوں نے تمام تنظیموں سے نمائندگی جلدازجلد دینے کی درخواست کی اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی،اجلاس میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث کیپٹل ٹی وی کے فوٹوگرافر فیاض احمد کی وفات پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے میڈیا مالکان کے رحمانہ رویے کی شدید مذمت کی گئی۔
جرنلسٹس کرائسز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا قیام۔۔
Facebook Comments