صحافیوں کا سینیٹ کارروائی کی کوریج کا بائیکاٹ۔۔

سینیٹ اجلاس کےدوران صحافیوں کا احتجاج، صحافیوں نے سینیٹ کی کارروائی کی کوریج کا بائیکاٹ کردیا، صحافی پریس گیلری سے باہر چلے گئے۔ واک آؤٹ راولپنڈی میں صحافی کوبےجا حبس میں رکھنے پرکیا گیا۔ سینیٹرعرفان صدیقی،سینیٹرناصربٹ، فیصل سلیم پریس گیلری پہنچ گئے۔اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ خے اجلاس میں راولپنڈی میں صحافی کے ساتھ بدسلوکی اور حبس بے جا کے واقعے پر ایوان میں شدید ردعمل سامنے آیا۔واقعے پر صحافیوں نے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں کے تحفظات کا معاملہ سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ معاملے کو داخلہ کمیٹی میں بھیجا جائے اور وہاں صحافیوں اور پولیس دونوں کا موقف سنا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک صحافی کو حبس بے جا میں رکھا گیا، جو آزادی صحافت اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ عرفان صدیقی، ناصر بٹ اور فیصل سلیم پریس گیلری میں جا کر صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ معاملہ پنجاب حکومت سے متعلق ہے، تاہم حکومت معاملے کو جلد حل کرنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے دو سے تین روز کا وقت دینے کی درخواست کی اور کہا کہ اس کے بعد اگر معاملہ کمیٹی میں جائے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں