journalists and journalism in danger in karachi

کراچی میں صحافت اور صحافی مشکل میں ۔۔

سیون نیوزکے بیوروچیف سکھر عبدالواحد مہر پر کراچی میں پولیس موبائل چڑھا کر ٹانگیں توڑنے کا معاملہ۔۔چند روز قبل عبدالواحد مہر پر شریف آباد  تھانے کے سب انسکپٹر عباس مری نے پولیس موبائل چڑھادی تھی، جس سے وہ شدید زخمی ہوئے اور دونوں ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں، وہ کراچی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔۔پولیس حکام نے فوری طور پر عباس مری کو معطل کردیا اور مقدمہ درج کرکے گرفتاربھی کرلیا۔۔ملزم نے شریف آباد تھانے میں اپنی غلطی بھی تسلیم کی ،معزز عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔۔حیرت انگیز طور پر مقدمہ درج ہونے اور ملزم کے جیل جانے کے باوجود اب تک سکھر کے بیوروچیف کا میڈیکل نہیں ہوسکا تاکہ مزید دفعات مقدمہ کا حصہ بن سکے۔۔عبد الواحد مہر سکھر سے کراچی میں کسی عزیز کی شادی میں شرکت کیلئے آیا ہوا تھا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں