Journalist Protest in Islamabad

اسلام آباد میں صحافیوں کا احتجاج

میڈیا ٹاؤن حملہ کیس میںملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافیوں نے پولیس لائن کے باہر آئی جی دفتر کے باہر دھرنا دیا اور احتجاج کیا۔۔نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار ، پی ایف یو جے  ورکرزکے صدر پرویز شوکت ، جرنلسٹ پینل کے چئیرمین فاروق فیصل خان ، سابق صدر شہریار خان اور دیگر  احتجاج میں شریک تھے۔۔ایس پی سٹی عامر نیازی اور پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر فرید رحمان نے  صحافیوں سے مذاکرات کئے۔۔پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔۔صحافیوں کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کے تین روز بعد بھی نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔۔ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید بھی دھرنے میں پہنچے اور ٹوئنٹی فور کے ڈپٹی بیوروچیف عرفان ملک پر حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔۔جس پر دھرنا ختم کردیاگیا۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں