کراچی یونین آف جرنلسٹس نے جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پروٹیکشن کمیشن کے پہلے اجلاس کا خیرمقدم کیا ہے اور سندھ بھر کے صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز سے درخواست کی ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو فوری طور پر کمیشن کو رپورٹ کریں تاکہ اس پر ایکشن لیا جاسکے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت رانا سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں سندھ بھر کے صحافیوں کو جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے فعال ہونے کی مبارکباد پیش کی گئی ہے اور کمیشن کے پہلے اجلاس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز سے اپیل کی ہے کہ وہ کمیشن سے مکمل تعاون کریں یاد رہے کہ کمیشن نے اپنے اجلاس میں اخبارات میں اشتہارات شایع کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صوبے بھر کے صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کو کمیشن کے قیام اور اس کے فعال ہونے سے متعلق آگاہی مل سکے اشتہار میں کمیشن کا ای میل ایڈریس اور ہیلپ لائن کا نمبر بھی شایع کیا جائے گا تاکہ متاثرہ صحافی یا میڈیا ورکر اپنی درخواست کمیشن کو بھیج سکیں قانون کے مطابق کمیشن ایسی کسی بھی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا پابند ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پروٹیکشن کمیشن ایک بااختیار کمیشن ہے جو صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کو کسی بھی فرد یا ادارے کی جانب سے نقصان پہنچانے کی کوشش یا ہراساں کرنے پر ایکشن لے سکے گا۔
جرنلٹس پروٹیکشن کمیشن فعال ہونے کا خیرمقدم۔۔
Facebook Comments