ammar yousaf ko insaaf na mila to ahtejaaj ka aelan

جرنلٹس پروٹیکشن بل قومی اسمبلی سے منظور۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے قومی اسمبلی سے جرنلسٹس پروٹیکشن بل اتفاق رائے سے منظور ہو نے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  اس سے یقینی طور پر ورکر صحافیوں کے مسائل حل کر نے میں مدد ملے گی۔پی ایف یو جے لیڈر شپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سلسلہ میں ان کی جانب سے مختلف اوقات میں وزارت اطلاعات کو اپنی سفارشات پیش کی گئی تھیں جنہیں منظور کرتے ہوئے اس قانون کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قانون کی منظوری سے صحافیوں کو تقرری لیٹر جاری کرنے  اور ماہانہ تنخواہوں کی باقاعدہ ادائیگی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ پی ایف یو جے لیڈرشپ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ اب وہ اس قانون کے مطابق جلد از جلد بورڈ تشکیل دے تاکہ صحافیوں کے مسائل حل ہو سکیں اور کئی سال سے آئی ٹی این ای میں پڑے مقدمات کا بھی فوری حل ہو سکے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں