eid ke bad peca ke khilaf bharpoor tehreek chalane ka faisla

جرنلٹس پروٹیکشن بل، پی ایف یو جے اظہار اطمینان۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے وفاقی اور سندھ حکومتوں کی جانب سے ’’جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ 2021ء‘‘کو کابینہ کی منظوری کے بعد اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے)کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکرٹری عاجز جمالی نے بھی وفاقی اور سندھ حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ جی ایم جمالی اور رانا عظیم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وفاق اور سندھ میں پیش کئے گئے ایکٹس کا مسودہ حوصلہ افزا ہے جو نہ صرف آئین کے آرٹیکل 19کے تحت صحافیوں کی آزادی رائے کی ضمانت دیں گے بلکہ صحافیوں کی حفاظت اور انکے خلاف مقدمات کے منصفانہ فیصلوں کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کے حل میں بھی معاون ثابت ہونگے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں