جرنلٹس پروٹیکشن بل پر گورنرسندھ نے دستخط کردیئے۔۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی محکمہ قانون سے موصول ہونے والے مختلف بلز (نئے اور ترمیم شدہ ) پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق بلز میں مزدوروں / ملازمین کے لئے ملازمت کی شرائط ، ملازمین کی معاشرتی تحفظ اور خواتین کارکنوں کے لئے محفوظ ٹرانسپورٹیشن کی سہولت کی فراہمی سے متعلق بلز شامل ہیں، نوجوانوں کو آرٹس اور موسیقی کی تعلیم دینے کیلئے انسٹیٹیوٹ کا قیام جبکہ سندھ ہائی ڈینسٹی ڈویلپمنٹ بورڈ اور ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانات بورڈ کی تنظیم نو سے متعلق ترمیمی بلز بھی شامل ہیں۔ گورنر سندھ نے “سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اور دیگر پریکٹیشنرز بل ـ 2021” پر بھی دستخط کئے۔ ترجمان گورنر سندھ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آزادی صحافت اور صحافی برادری کو زیادہ سے زیادہ ممکنہ سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ علاوہ ازیں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ نے بل پر دستخط کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ جس طرح جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی سندھ اسمبلی سے منظوری میں سندھ حکومت بالخصوص صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ اور مشیر قانون مرتضی وہاب نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اسی طرح اب اس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے اور جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام کا بھی اعلان کیا جائے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ سندھ حکومت کی طرز پر قومی اسمبلی سے جرنلسٹس پروٹیکشن بل جلد از جلد منظور کرائے تاکہ وفاق کی سطح پر بھی صحافیوں کے تحفظ سے متعلق کوئی قانون بن سکے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں