لاہور پریس کلب نے وفاق کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے کابینہ میں منظور ہونیوالے بل کا خیر مقدم کیا ہے۔ لاہور پر یس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدرجاوید فاروقی ، نائب صدرسلمان قریشی ، سیکرٹری زاہد چودھری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر، فنانس سیکرٹری زاہد شیروانی اور گورننگ باڈی نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی وفاقی کابینہ سے منظوری پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے ۔
Facebook Comments